پشاور(این این آئی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ گورنر نے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

