آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابراآلود رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابراآلود رہے گا، پشاور،نوشہرہ، چارسدہ، مردان، چترال، دیر، سوات، بونیر میں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش ہو گی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بھی بارش متوقع ہے، دریائے کابل، سوات اور پنجگوڑہ میں سیلاب کا خدشہ ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، مانسہرہ، کوہستان، دیر، شانگلہ، سوات میں طغیانی کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں