ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کا محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کا دورہ

جھل مگسی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا خود جائزہ لیا۔دورے کے دوران جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جبکہ میونسپل کمیٹی گنداواہ کے چیئرمین مشتاق احمد ترین نے صفائی ستھرائی کے انتظامات سے آگاہ کیا اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ نقویہ کے متولی سید فرزند علی شاہ بخاری نے جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کروایا اور انتظامیہ کو ضروری نکات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں