ڈیرہ بگٹی(این این آئی)محکمہ آبپاشی ڈیرہ بگٹی میں تعینات ہونے والے ایگزیکٹو انجنیئرنگ آفیسر ایکسئین جنید کاکڑ کی عوامی حلقوں نے تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ڈیرہ بگٹی محکمہ آبپاشی آفس متعلقہ ذمہ داران کی عدم توجہی کا شکار رہا ساتھ ایریگیشن سسٹم پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس کے سبب آفیس سمیت پورا ایریگیشن نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، لیکن جب سے جنید کاکڑ کی بطور ایکسئین ایریگیشن ڈیرہ بگٹی تعیناتی عمل میں لائی گئی موصوف نے چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلے اپنے آفس کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ آبپاشی نظام کی بہتری کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا جن کی خدمات و کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ان سے امید کی گئی ہے کہ وہ آگے بھی اسی طرح اپنے منصب کی سرانجام دہی میں اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتے رہنگے۔

