کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ حافظ عبدالباسط کوایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ زاہد سلیم کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

