نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی کی ڈی جی لیویز سے ملاقات

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس عبدالغفار مگسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، لیویز فورس کی موجودہ کارکردگی اور اہلکاروں کی معطلی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تفصیلی بات چیت ہوا۔ نیشنل پارٹی کے قائدین نے لیویز اہلکاروں کی معطلیوں کے جاری سلسلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ فورس کے اندر عدم تحفظ، بے چینی اور بداعتمادی کو جنم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس بلوچستان کا ایک تاریخی، مقامی اور بااعتماد فورس ہے، جس نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سر انجام دی ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ لیویز فورس کا ادارہ اس خطے کی تہذیبی اور علاقائی ساخت سے ہم آہنگ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ فورس دیگر سیکیورٹی اداروں کی نسبت زیادہ مؤثر، ذمہ دار اور عوام دوست سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیویز اہلکاروں کو بغیر کسی شفاف انکوائری کے معطل کرنا ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے، جو کہ کسی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر سردار کمال خان بنگلزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن صرف سخت گیری سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات، مقامی اداروں کو مضبوط کرنے اور عوامی اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا موقف ہے کہ مقامی فورس لیویز کا کردار و اعتماد امن کی بنیاد ہوسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں