بلوچستان گرینڈ الائنس کا صوبہ بھر میں جاری تالہ بندی، بچوں کے احتجاج اور دیگر اقدامات پر مشتمل احتجاجی تحریک کو موخر کرنے کا اعلان

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان گرینڈ الائنس اور حکومتی وفد کے مابین سی ایم سیکرٹریٹ میں مذاکرات کا پہلا دور، مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزراء، فنانس آفیسر اوربی جی اے کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے بعد بلوچستان گرینڈ الائنس نے تالہ بندی، بچوں کے احتجاج اور دیگر اقدامات پر مشتمل تحریک موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس بار سابقہ روش نہیں اپنائی جائے گی اور ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات پر عملی پیشرفت ہوگی۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق منگل کے روز بلوچستان گرینڈ الائنس اور حکومتی وفد کے مابین سی ایم سیکرٹریٹ میں مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ ڈی آر اے سمیت بلوچستان گرینڈا لائنس کے دیگر مطالبات پر حکومت اور بی جی اے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں حکومت کی جانب سے میر شعیب نوشیروانی،پاکستان پیپلزپارٹی کے سید اقبال شاہ، رکن بلوچستان اسمبلی اسفندیار خان کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے جہانگیر خان شامل ہوں گے اسی طرح بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے مرکزی آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغربنگلزئی اور بی جی اے کے نامزدہ کردہ تین دیگر اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔اجلاس میں طے پایا کہ یہ کمیٹی فوری طو رپر نوٹیفائی کردی جائے گی اور حکومت کوئٹہ او رمچھ جیل میں قید تمام اسیران کو فوری طو رپر رہا کرے گی رہائی کے آرڈر فوری جاری ہوں گے اور بدھ کو علی الصبح انہیں ریلیز کردیا جائے گااجلاس میں طے پایا کہ بی جی اے قائدین اور تمام سرکاری ملازمین کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں وہ واپس لئے جائیں گے اور محکمانہ کارروئیاں بھی فوری طو رپر روک دی جائیں گی جمعرات کو حکومت اور بی جی اے نمائندگان پر مشتمل9رکنی کمیٹی کے مابین باضابطہ مذاکرات کا پہلا دور ہوگا جس میں بی جی اے کے مطالبات پر غور کیا جائے گالہٰذا س پیشرفت کے بعد بلوچستان گرینڈا لائنس کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جاری ہڑتال، تالہ بندی اور اعلان کردہ مظاہروں کو موخر کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ بی جی اے اعلامیے میں مذاکرات کے حوالے سے مثبت امید کا اظہار کیاگیا ہے اور مچھ میں موجود ملازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز اسیران کی رہائی کے موقع پر ان کا استقبال کریں اسی طرح کوئٹہ او رمچھ جیل میں قید اسیران کا بدھ کے روز شام چھ بجے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا جائے گاجس میں ملازمین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں