محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائے گے محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکاء کا کلیدی کردار ہے،آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر

کوئٹہ(این این آئی) ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقادکیا گیا کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علماء کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔کانفرنس میں محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔شرکاء نے محرم الحرام میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائے گے محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکاء کا کلیدی کردار ہے۔ عالم دین قاری عبید اللہ نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایک ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور انکے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔ہزارہ برادری کے رہنماحاجی محمد اعجازآج کی ملاقات میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں