صحبت پور (نامہ نگار) صحبت پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے مگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کا سلسلہ جاری کوئی بھی پوچھنے والا نہیں سر عام غریب بیواؤں مسکین خواتین کے پیسوں کی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ضلع صحبت پور کے مختلف علاقوں میں کٹوتی جاری ہے 500 سے لیکر 1500 روپے کٹوتی جاری ہے ڈیوائس ہولڈر کٹوتی بند کرنے کا کوئی نام و نشان نہیں ڈیوائس ہولڈر ڈون بن گئے ہیں افسوس کا مقام ہے ہر ضلع میں بینظیر انکم سپورٹ کے دفاتر موجود ہیں مگر کٹوتی کا سلسلہ تھم نہ سکا ضلع صحبت پور کےمختلف علاقوں میں ڈیوائس ہولڈر با آسانی خواتین کے پیسوں میں کٹوتی کر رہے ہیی حکومت پاکستان کی جانب سے غریب مسکین خواتین کو بینظر انکم سپورٹ کے پیسے جاری کیے جاتے ہیں مگر ڈیوائس ہولڈر کٹوتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان ڈیوائس ہولڈروں کو کوئی۔روکنے والا نہیں اس کرپشن کی ناسور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسران ملوث ہونے کا خدشہ ہے ڈیوائس مافیا باآسانی سے کٹوتی کرتے ہیں 500 سے 1500 روپے کٹوتی کر رہے ہیں ان ڈیوائس ہولڈر سے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں نہ ہی ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ایسے عمل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے غریب بیواؤں مساکین خواتین کے پیسوں کی کٹوتی آسانی سے کی جاتی ہے ضلعی آفسران کے ہوتے ہوئے ڈیوائس ہولڈر بے خوف ہو کر کٹوتی کرتے ہیں اور دفاتر میں بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے خواتین سماجی سیاسی رہنماؤں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کاروائی کی اپیل غریب پر ترس کھا کر ان ڈیوائس ہولڈر کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب کے ساتھ انصاف ہو سکے

