بیلا(نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ مسحتق خواتین رل گئیں ماہانہ اقساط سے کٹوتیوں کا کھلے عام سلسلہ جاری رقم وصولی مرکز کی بجائے بیچ بازار گلی محلوں میں رقم کی ادائیگی سے خواتین شدید دشواریوں اور مشکلات سے دو چار تفصیل کے مطابق بیلا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ماہانہ اقساط کی تقم مخصوص سینٹر کی بجائے ایجنٹس کے ذریعے بازار گلی محلوں سڑک کے کنارے فراہم کی جاتی ہے جس کے باعث مستحق خعاتین کو شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا ہے ان جگہوں پر خواتین کے لئے نہ پردے کا انتظام اور نہ سایہ اور پینے کا پانی میسیر ہے خواتین کی ماہانہ قسطوں سے رقم کی کٹوتی بھی کی جا رہی ہے تعجب کن بات یہ بھی ہے کہ خواتین کی ادا شدہ رقم کی رسید بھی جاری نہیں کی جارہی رقم کی کٹوتی اور جگہ جگہ ڈہوائسسز رکھ کر کٹوتی کے ساتھ رسید کے بغیر رقم کی ادائیگی پر مستحق خواتین اور عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے ڈائیریکٙر جنرل اور ڈپٹی کمشنر لسبیلا حمیرا بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ رقم کی کٹوتی کرنے والے ایجنٙس کی ڈیوائسسز فوری بلاک کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور رقم کی ادائیگی ایک ہی جگہ پر رقم وصولی مرکز میں کی جاِئے تاکہ خواتین کو درپیش مشکلات سے نجات حاصل ہو اور رقم تقسیم کے عمل میں شفافیت ہو سکے

