سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹیبلٹی کے زیر اہتمام چائنا-پاکستان اکنامک کوریڈور علاقائی روابط، جدت اور سلامتی کے تناظر میں سیمینار

کوئٹہ (این این آئی)سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹیبلٹی (CDS) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں “چائنا-پاکستان اکنامک کوریڈور علاقائی روابط، جدت اور سلامتی کے تناظر میں بلوچستان” سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں سابق نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علاوالدین مری نے بذریعہ ویڈیو لنک، صوبائی وزیر سردار فیصل جمالی،سابق وزیر داخلہ کیپٹن ر میر زبیر جمالی، سابق ترجمان بلوچستان حکومت بابر خان یوسفزئی، ڈی جی CDS ڈاکٹر عرفان اشرف، سردار ہارون جمالی، راجہ فیصل جیو پولیٹیکل انالسٹ، عطا اللہ لانگو صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی، ڈاکٹر دوست بڑیچ اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ CPEC نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کی قسمت بدلنے کا عظیم منصوبہ ہے جسمیں مواقعوں کے ساتھ چیلنجز بھی درپیش ہے مگر ہم سب نے ملکر اس سی پیک منصوبہ کو کامیاب اور خصوصا ” دشمن ملک فتنہ ہندوستان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانا ہے۔مقررین نے سی پیک کے حوالے سے حقیقت پسندی، اجتماعی سوچ اور طویل المدتی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دینے اور دشمن ملک ہندوستان کے ہائبرڈ وار فئر سے صوبہ کے نوجوانوں کو آگاہء بھی فراہم کی۔ جبکہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب مل کر بلوچستان سے ایک خوشحال، متحد اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں