لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)اوتھل شہر میں بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکا ہے، دن ہو یا رات، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں طویل بجلی بندشوں نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، بچے، بزرگ اور مریض سب ہی شدید پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی بے حسی اور ناقص نظام نے اوتھل کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی شکایت سننے والا یا جواب دہ ادارہ نظر نہیں آ رہا۔ روزمرہ کے معمولات، کاروبار، اور گھریلو نظام بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر توانائی اور دیگر متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ اوتھل میں بجلی کی فراہمی کا نوٹس لیا جائے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

