کراچی (این این آئی)سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کیلئے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی ٹمپریچرکوکم کرنا چاہئے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کرمفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کودشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان آپس کی لڑائیوں کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں، اگر چودھری نثار شہبازشریف کا اڈیالہ میں مفاہمت کا پیغام لیکر جاتے ہیں توبہت اچھی بات ہو گی، مجھے لگ رہا ہے اس بات میں حقیقت کم اورقیاس آرائیاں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرایسا ہو جائے تو بہت اچھی بات ہوگی، تمام سیاست دان ملک کیلئے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں، خیبرپختونخوا حکومت کوگرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

