حب(این این آئی)صوبائی وزیرزراعت و کوآپریٹیو میر علی حسن زہری کے حلقۂ انتخاب ضلع حب میں یوم عاشور عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا یوم عاشورکا مرکزی جلوس امام بارگاہ وادی حسینی، سیدی اکرم کالونی سے نمودار ہواسخت ترین سیکیورٹی حصار میں ماتمی جلوس روٹس کے اطراف کی سڑکوں کو حفاظتی انتظامات کے تحت ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھاگیا۔ جلوس امام بارگاہ جام کالونی پہنچ کر پرامن طریقے اختتام پزیر ہوگیا صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے یوم عاشور کے موقع پر حلقۂ انتخاب کا دورہ کیا اور عزاداروں سے ملاقات کی حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال پر انتظامی حکام سیبریفنگ لی دورے کے موقع پر ایم پی اے حب میر علی حسن زہری نے کہا کہ یوم عاشورپر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی حب کے کردار اورسیکیورٹی پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے صوباء وزیر نے اسپیشل برانچ بی ڈی ٹیم کی جانب سے جلوس کے راستوں، امام بارگاہوں اور حساس مقامات اورمجالس کے اوقاتت یں سخت سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
