مشیر بلدیات نوابزادہ حمزہ زہری کاکمشنر قلات و دیگر افسران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

خضدار(این این آئی)فرزند جھالاوان صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے خلق جھالاوان خضدار میں کمشنر قلات ڈویڑن طفیل بلوچ ڈی ائی جی پولیس قلات رینج عبدالحمید ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس و دیگر علاقائی عمائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ بابا محمد امیر حمزہ خان زہری اور سینیئر ترین آفیسرز کے درمیان قلات ڈویڑن اور ضلع خضدار میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر مختلف انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفت و شنید کی۔عشائیہ میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری سردار زادہ میر عبدالقیوم سا سولی چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں