قلات(این این آئی) قلات کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے زاوہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل رب نوازکو شہیدجبکہ فریدخان کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس مزیدکارروائی کر رہی ہے۔
