جاموٹ کالونی لسبیلہ: آٹھ روز سے پانی بند، مکین شدید پریشان

لسبیلہ(بیوروچیف)جاموٹ کالونی میں گزشتہ آٹھ روز سے پانی کی عدم فراہمی نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے کوئی عملی اقدام تاحال دیکھنے میں نہیں آیا، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ پانی کے لیے ٹینکرز کے مہنگے دام خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ غریب عوام کے لیے یہ ممکن نہیں۔ اہل محلہ نے کہا کہ پی ایچ ای کی مسلسل خاموشی اور عدم دلچسپی علاقے کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔مکینوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ اور محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور جاموٹ کالونی میں پانی کی فراہمی جلد بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے، تاکہ عوام کو مزید اذیت سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں