لسبیلہ(بیوروچیف)گھریلو ناچاکی کی بنا پر سالے نے بہنوئی کو گولی مار کر زخمی کردیا تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز بیلہ سٹی کے محلہ ریسٹ ہاوس میں صدیق بلوچ نے اپنے ہی بہنوئی سراج احمد ولد ناداللہ المعروف لاڈو کو گھریلو ناچاکی کی بنا پر گولی مار کر زخمی کردیا اطلاع پاتے ہی بیلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمی سراج احمد کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جہنیں طبی امداد دی گئی ڈاکٹرز کے مطابق زخمی سراج احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے بیلہ پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی

