صحبت پور (نامہ نگار) ضلع صحبت پور میں بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی صحبت پور کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر عبید اللّہ مینگل کو ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی سب انسپکٹر ارباب علی کنڈرانی کو ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید میر محمد کھوسہ، سب انسپکٹر سائینداد علی کنڈرانی کو ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید شیر حسین ہزارہ، سب انسپکٹر طارق عزیز گاجانی سی آئی اے انچارج صحبت پور عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور امید کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں گے

