بارش اورطوفانی ہواؤں سے 132Kvسوراب۔خضدارٹرانسمیشن لائن کے 7ٹاورزگرگئے

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ بدھ9جولائی کو شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 132Kv سوراب۔خضدارٹرانسمیشن لائن کے7 ٹاورز گرگئے ہیں۔متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کے سائٹ پر سامان کی ترسیل کاعمل مکمل کردیاگیاہے اور 132Kv سوراب۔ خضدار ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورزکی دوبارہ تنصیب اور مرمت وبحالی کاکام جمعہ کے روز شروع کردیاجائے گا۔تاہم اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزگرنے سے بجلی کی فراہمی متاثرنہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں