بلوچستان میں لوگوں کی جان، مال اورعزت محفوظ نہیں،حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرے،صدر شاہ علی بگٹی

کو ئٹہ (این این آئی)بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی، جنرل سیکرٹری گل جان کاکڑ،صاحب جان کرد،سدیر جتک،علی اکبر مینگل،وفا لہڑی، محمد اسلم بنگلزئی،عید محمد لہڑی،راحیل بھنگر، عید محمد مسعود،ظفر کاکڑ سمیت دیگر افراد نے گزشتہ دنوں قمبرانی روڈ پر شہید ہونے والے حافظ عبدالقیوم کے چچا زاد بھائی تا ج محمد شاہوانی کی ناگہانی وفات پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دْعا کی۔بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی اورجنرل سیکرٹری گل جان کاکڑسمیت دیگر عہدیداروں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کی جان، مال اورعزت محفوظ نہیں، پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسزکے ادارے صوبے کا امن بحال کرنے اور قتل و غارت کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے،صوبائی حکومت شہریوں کو جان، مال اورعزت کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں