وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار سید کے بل پر 25977 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار سید موسی کو بجلی کے بل پر 25977 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔شکایت گزار نے بتایا کہ انہیں بجلی کا بل موصول ہوا جس میں 30,000 روپے بطور جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔وہ فورا متعلقہ محکمہ پنچا اور عائد جرمانوں پر اعتراض کیا۔اور بل کی درستگی کی درخواست کی لیکن متعلقہ محکمے کی جانب سے کوئی شنوائی اور بل کی درستگی نہ ہو سکی۔لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد از جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں