بلوچستان کے سینئر صحافی مقبول احمد رانا 83برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے سینئر صحافی مقبول احمد رانا 83برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سینئر ترین صحافی مقبول احمد رانا جمعرات کو کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔مقبول احمد رانا 1942میں پیدا ہوئے جبکہ زمانہ طالب علمی سے ہی صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔ وہ روزنامہ مشرق، آساپ، کوہستان، ساحل کے ساتھ بطور مدیر منسلک رہے جبکہ عالمی اداروں کو بھی خبروں کی ترسیل کرتے رہے۔ مقبول احمد رانا نے سوگواروں میں ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ مرحوم کی کوئٹہ کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی جبکہ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی مسجد قباء ملک اسٹریٹ جناح ٹاؤن میں جاری ہے۔ ان کی رسم سوئم ہفتہ کو بعد از نماز عصر مسجد قباء میں ادا کی جاے گئی احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں