اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ اسحق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چین میں ہونیو الے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحق ڈار کو چینی ہم منصب نے ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس 14تا 16 جولائی چین میں ہوگا جس میں پاکستان، چین، بھارت، ایران، روس سمیت تمام رکن ممالک شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیلاروس تنظیم کے رکن کے طور پر پہلی بار وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریگا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں عالمی مسائل، شنگھائی تعاون تنظیم کی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیز پر بات ہوگی۔

