سینیٹر شیری رحمان کی غزہ میں امدادی مراکز پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے غزہ میں امدادی مراکز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر فلسطینیوں پر فائرنگ انسانیت سوز جرم ہے۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلانا ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امداد کے لیے جمع بچوں پر بمباری عالمی ضمیر کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہیومینیٹیرین زون میں فائرنگ ناقابلِ معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ رفح کے کیمپوں میں جبری منتقلی نسل کشی کا تسلسل ہے، معصوم بچوں پر بمباری پر عالمی عدالت انصاف فوری کارروائی کرے۔شیری رحمان نے کہاکہ جنگ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے؟ فلسطینی عوام کی نسل کشی پر خاموشی انسانیت کی شکست ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں