اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے دارالحکومت میں شدید بارشوں کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جس کے پیش نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ موڑا گیا۔قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد کی پرواز کی سیالکوٹ میں لینڈنگ کروائی گئی۔سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی اسلام آباد کے بجائے فیصل آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔اسلام آباد سے لندن، دبئی، دوحا، باکو، مسقط جانے والی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکارہوئیں۔

