قبائلی اضلاع کو پشتونخوا سے اس لئے الگ کیا جارہاہے تاکہ وہاں سے قیمتی وسائل کو مرکز کے تسلط لایا جاسکے تاکہ انہیں آسانی سے ہڑپ کیا جاسکے،اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل کے صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہواجس میں ملکی سیاسی صورتحال پشتون خوا اور بلوچستان میں انتہاپسندی دہشت گردی کی حالیہ لہر بلوچستان اسمبلی میں پاس کردہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مولانا خانزیب کی شہادت خیبر پشتون خوا کے قبائلی اضلاع کو دو بارہ فاٹا کی حثیت دلانے سیاسی کارکنوں کو پابند سلاسل کرنے میڈیا پر قدغن قومی شاہراہوں پر مال بردار ٹرکوں پر جگا ٹیکس بھتہ خوری اور پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام الناس کی جان ومال کی عدم تحفظ صوبہ بھر میں مقامی قبائل کی ابا واجداد کی زمینوں کو لاکھوں ایکڑ کی حساب سے الاٹمنٹ کے نام پر قبضہ گیری شہدااگست کی مناسبت سے 8اگست کو مسلم باغ میں مرکزی جلسہ اس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان کی شرکت اگست ہی کے مہینے میں صوبے کے سلگتے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور تنظیمی امور پر تفصیل سے غور وخوض ہوا پریس کانفرنس کے دوران پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئیر نائب صدر داؤد خان ایڈوکیٹ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری جاوید کاکڑ مرکزی سیکرٹری طلبا رشید ناصر اراکین مرکزی کمیٹی صاحب جان کاکڑ نظام الدین کاکڑ ڈاکٹر اقبال ترین صوبائی ترجمان ولی داد میانی صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا ضلع کوئٹہ صدر ثنااللہ کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں مذکورہ بالا ایشوز پر سیر حاصل بحث ہوئی اضلاع کی تنظیمی رپورٹ اور اس کا تنقیدی جائزہ لیا گیا اور ائندہ کے لئے تجاویز اور آراء پیش کئے گئے ایک سوال کے جواب میں اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو پشتونخوا سے اس لئے الگ کیا جارہاہے تاکہ وہاں سے قیمتی وسائل کو مرکز کے تسلط لایا جاسکے تاکہ انہیں آسانی سے ہڑپ کیا جاسکے مولانا خانزیب کی شہادت وسائل پر دسترس حاصل کرنے کے پاداش میں جام شہادت نوش کرگئے آج صوبے میں حکومت نام کی کوئی شے وجود نہیں رکھتا متحارب قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہے جس میں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں انہوں نے صوبہ پشتونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کو دوبارہ فاٹا کے نام سے بحال کرنے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے ان اضلاع میں مدفن قیمتی قدرتی وسائل کو قبضہ کرنے اور امریکہ کیساتھ معاہدوں کیلئے راہ ہموار کیا جسکے تاکہ وہاں پر ان ناروا قوم دشمن معاہدات کے خلاف سیاسی آواز نہ اٹھے وہاں پر مسلط کردہ دہشت گردی اسی سلسلے کی کڑی ہے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مولانا خانزیب کی شہادت قدرتی وسائل کو کوڑیوں کے دام نیلام کرنے خلاف آواز بلند کرنے کے نتیجے میں ہوئی ایک سوال کے جواب صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں ملگری وکلا کے ہمراہ سی پی فائل کریگی کیونکہ یہ ایکٹ صوبے کے مفادات پر حملہ ہے 8۔اگست کو مسلم باغ میں مرکزی جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں مرکزی صدر ایمل ولی خان خصوصی شرکت کرینگے اس کے بعد صوبے کے مخدوش صورتحال امن وامان پر آل پارٹیز کانفرنس بلایا جائیگا ایک سوال کے جواب میں اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ شریف النفس افغان کڈوال کو تو تنگ کیا جارہاہے لیکن افیون اور چرس کے ماہر اور دوسرے وہ جو وار لارڈ کیساتھ سماج دشمن عملیات میں ملوث ہے ان کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے سردار اختر مینگل کو ایئرپورٹ پر روکھنا بدنیتی ہے پرامن سیاسی کارکنوں کو پابند سلاسل کرنا کسی طور پر درست عمل نہیں غیرت کے نام پر صوبے میں جو دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے وہ اس صوبے کے اقدار وروایات کی برخلاف عمل ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو قابل گرفت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں