کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے نے پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل بارڈر میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل بارڈر پر ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے فرنٹیر کور کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا جن میں بابل حسین، میاں عارف، شوپان، عبداللہ، محمد کابل، مہدی حسن، الامین، ساغر حسین، نجم الحسین، حبییب الرحمان، انارلحق، روجب علی، صوجب علی، اسد، روبل میاں، عرفات علی، ایمن اکونڈا اور شبیر علی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر کے قریب حراست میں لیا۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

