لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے جڑانوالہ میں میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی نیلامی روک دی۔منگل کوعدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی طرف سے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، درخواست میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد، میونسپل کمیٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزاروں نے کہا کہ 2024 میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے دکانوں کی نیلامی پانچ سال کیلئے کی گئی تھی، لیکن حال ہی میں ڈپٹی کمشنر نے دوبارہ ان دکانوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انتظامیہ پانچ سال سے قبل دکانوں کی نیلامی نہیں کر سکتی، عدالت جڑانوالہ میں 25 جولائی کو دکانوں کی نیلامی روکنے کا حکم دے اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا دوبارہ نیلامی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ نے فوری طور پر 25 جولائی کو جڑانوالہ میں ہونے والی نیلامی روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

