کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون،جائنٹ روڈ، کرانی،انڈسٹریل،چلتن اورسریاب ون فیڈروں سے 25جولائی تا27جولائی(روزانہ)صبح8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ27جولائی کے روزسریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv اولڈ لیاقت بازار، اولڈجان محمدفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

