کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)لورالائی (آپریشن) سرکل کے تمام صارفین کیلئے کھلی کچہری پروگرام23 اکتوبر 2026 کو (بروزجمعہ) صبح10بجے سے دن 12بجے تک منعقد ہوں گے۔جس میں کیسکوکے چیف انجینئر (کسٹمرسروسز) سید مطاہر حسین مشہدی براہ راست لورالائی سرکل کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات معلوم کریں گے۔ تاہم سرکل کے صارفین کھلی کچہری میں بذریعہ ٹیلیفون بھی شرکت کرسکتے ہیں اور ٹیلیفون نمبر 0824400029 پررابطہ کرکے اپنی شکایات کااندراج کروائیں۔ مذکورہ کھلی کچہری میں لورالائی سرکل کے تمام سب ڈویژنز جن میں لورالائی، موسیٰ خیل، دُکی، زیارت، ہرنائی، کوہلو، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ شامل ہیں اُن علاقوں کے صارفین ذاتی طورپر یا بذریعہ فون نمبر 0824400029 شرکت کرسکتے ہیں نیزتمام صارفین اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبربھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اُن کی شکایات کافوری ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔آن لائن کچہر ی میں لورالائی سرکل کے ایگزیکٹوانجینئر،ریونیوآفیسرزاوردیگر متعلقہ افسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

