حب(این این آئی)اسلام آباد میں معروف قبائلی شخصیت و جام گروپ کے سینئر رہنما وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ نے اسلام آباد میں میر علی حسن زہری سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ حب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گڈانی کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی گفتگو ہوئی.اس موقع پر میر علی حسن زہری کی جانب سے کہا گیا کہ وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ سیاست سے ہٹ کر میرے پرانے دوست بھائیوں میں سے ہے اور جام گروپ اور پیپلز پارٹی مل کر ڈسٹرکٹ حب کے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گیمیرعلی حسن زہری نیملاقات میں گڈانی کے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی اور گڈانی کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

