مچھ کے علاقے میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افرادزخمی ہوگئے

کوئٹہ(این این آئی) مچھ کے علاقے میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو مچھ کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے گلی میں بیٹھے ہوئے افراد پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افرادزخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کو فوری طور پرمچھ ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں