ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی گٹکا و ماوا خور 309 پولیس آفیسران و اہلکاران کو وارننگ

لسبیلہ(بیوروچیف)ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی گٹکا و ماوا خور 309 پولیس آفیسران و اہلکاران کو وارننگ۔ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے تھانہ جات، چیک پوسٹوں، پولیس لائنز اور دفاتر میں تعینات تمام گٹکا و ماوا خور پولیس آفیسران و اہلکاران کی فہرستیں طلب کی تو معلوم ہوا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ پولیس کے 309 ملازمان مضر صحت گٹکا و ماوا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ملازمان پولیس کا خطرناک نشہ گٹکا و ماوا استعمال کرنا ایک منظم فورس کے قواعد و ضوابط کے سراسر خلاف ہے اس کے علاوہ ملازمان پولیس کے نشہ آور گٹکا و ماوا کے استعمال سے عوام پر بھی برے اثرات پڑیں گے جس کی وجہ سے عوام بھی پولیس کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی اور سب سے بڑی وجہ ملازمان پولیس کی اپنی صحت کا مسئلہ ہے کیونکہ گٹکا و ماوا کا استعمال جان لیوا بیماری کینسر کا سبب بن رہا ہے۔ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے گٹکا و ماوا خور 309 ملازمان پولیس کو وارننگ جاری کرکے سختی سے ہدایت کی ہے کہ چودہ (14) ایام کے اندر اندر جان لیوا نشہ گٹکا و ماوا کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کیا جائے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں