واشک(این این آئی)ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ نے ایم پی اے و خادمِ واشک حاجی میر زابد علی ریکی کو ڈپٹی کمشنر آفس میں زیر تعمیر کانفرنس ہال کا دورہ کروایا۔ یہ کانفرنس ہال وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم فرنیچر اور ہال کی تعمیر کے لیے بھی فراہم کی گئی تھی۔اس موقع پر محکمہ بی اینڈ آر ضلع واشک کے ایکسئین بلڈنگ صغیر احمد نوشیروانی نے ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر آفیسران کو کانفرنس ہال کی تعمیر، معیار، ڈیزائن اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس ہال کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اب یہ منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ نے ایم پی اے و خادم واشک کو حاجی میر ذابد علی ریکی و دیگر شرکاء کو بتایا کہ جلد ہی کانفرس ہال کی تعمیر مکمل ہوگی اور آئندہ ضلعی سطح کے تمام سرکاری اجلاس کانفرنس ہال میں منعقد کیے جائیں گے، جو کہ واشک جیسے پسماندہ ضلع کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا کسی بھی سرکاری ایونٹس و اجلاسوں کے جائے انعقاد کے لیئے کوئی دشواری نہیں ہو گی۔اس موقع پر ایف سی 128 ونگ کے کرنل ناصر علی، ایس پی واشک گل احمد سرپرہ اور دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔ شرکاء نے ہال کے تعمیراتی معیار اور تیز رفتاری سے جاری کام کو سراہا اور اْمید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ضلعی انتظامیہ اور عوام کے لیے ایک فائدہ مند ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

