واشک(این این ذئی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی واشک کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین کمیٹی/ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی بعمقام ڈپٹی کمشنر آفس، ڈسٹرکٹ کمپلیکس واشک میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ،فرنٹیئر کور 128 ونگ کے کرنل ناصر علی، ایس پی واشک گل آحمد سرپرہ، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ تعلیم، صحت، زراعت، پبلک ہیلتھ، مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور دیگر تمام ضلعی محکموں کے آفیسران اور سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا، عوامی شکایات، ادارہ جاتی کارکردگی اور بین المحکماتی رابطوں کو مؤثر بنانا تھا ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اجلاس میں تمام محکموں سے موجودہ کارکردگی، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ لی۔ ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمے داریاں پوری ایمانداری اور دلجمعی سے انجام دیں تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں اجلاس میں جاری اسکیمات، فنڈز کے استعمال، منصوبوں میں درپیش رکاوٹوں، اور مختلف علاقوں میں ترقیاتی عدم توازن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تحریری تجاویز اور مسائل کی فہرست کے ساتھ شریک ہوں تاکہ عملی اور قابلِ عمل اقدامات کے لیے حکمت عملی مرتب کی جا سکے آخر میں تمام آفیسران نے ضلعی ترقی کے لیے بھرپور تعاون اور محنت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی و ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپرہ نے ادارہ جاتی ہم آہنگی، شفافیت اور زمینی سطح پر نتائج پر زور دیتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

