کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ کیپٹن علی آزاد نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے فلائنگ اسکول کلب فعال کرنے جارہے ہیں،فلائنگ اسکول میں نوجوانوں کو مختلف اقسام کے جہاز اڑانے کی تربیت دی جائے گی۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند او رسیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ کیپٹن علی آزاد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایوی ایشن ونگ کا قیام وزیر اعلٰی بلوچستان کا وڑن تھا جو شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے،یہ پروجیکٹ تین سالہ ہوگا جس میں نوجوان ملک بھر سے داخلہ لے سکتے ہیں،کیپٹن علی آزاد نے کہا کہ فلائنگ اسکول میں بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی،بلوچستان کے نوجوان اب ڈاکٹر اور انجینئر بنے کے علاوہ ایوی ایشن میں موجود شعبوں میں مواقع حاصل کرسکیں گے،نوجوانوں کو 5سو فلائٹ گھنٹے کی تربیت دی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کا کہناتھا کہ اس منصوبے پر سرکاری پیسہ خرچ نہیں ہوگا،کارپوریٹ سیکٹر کے پیسے اس پر لگائے جائیں گے،بلوچستان حکومت کے موجودہ تین جہاز بھی فلائنگ کلب میں خدمات سر انجام دیں گے،سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کا کہنا تھا کہ سرکاری جہاز بھی ریونیو جنریٹ کریں گے،18 سال کے نوجوان فلائنگ اسکول میں داخلہ لینے کے اہل ہونگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

