لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر CIA پولیس اوتھل/لیاری کی کامیاب کارروائی 10 کلو 800 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، 300 گرام آئس شیشہ برآمد تفصیلات کے مطابق ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر DSP اوتھل حاصل خان قمبرانی کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے اوتھل/لیاری SI غلام اکبر شیخ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبئی مسجد چیک پوسٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی سوزوکی سوفٹ کار رجسٹریشن AXG-352 کو مشکوک جان کر روکا۔ کار گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کلو 800 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 300 گرام آئس شیشہ برآمد کی۔ گرفتار منشیات اسمگلرز/ ملزمان نے دریافت پر اپنے نام و پتہ 1- عبدالغنی ولد حاجی قوم رند سکنہ گوٹھ محمد خان خارانی ساکران ڈسٹرکٹ حب (ڈرائیور کار) 2- رضا محمد ولد علی محمد قوم رند سکنہ حاجی بچو گوٹھ ساکران ڈسٹرکٹ حب بتلائے-گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ اوتھل میں مقدمہ نمبر 80/2025 بجرم نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

