چمن(این این آئی)انسداد پوست مہم کا آغاز، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عملی شرکت سے آغاز کیا-بلوچستان میں منشیات کے خلاف جاری مؤثر اقدامات کے تسلسل میں آج چمن میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کے پہلے روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔انسداد پوست مہم کا مقصد چمن اور گرد و نواح کے علاقوں میں پوست کی غیر قانونی کاشت کی روک تھام اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے مہم کے دوران پوست کی فصلوں کی نشاندہی، تلفی، اور متعلقہ قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکاروں نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پوست کی فصل کے خلاف مؤثر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اس موقع پر عوامی سطح پر آگاہی بھی دی گئی تاکہ منشیات کے خطرناک اثرات سے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔حکومت بلوچستان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پوست کی کاشت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تباہ کن بھی ہییہ مہم آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، جس میں دیگر اداروں کی شمولیت کے ساتھ مربوط کارروائیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

