مچھ،بارشوں سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرکے گیس بحال کردی گئی

کوئٹہ(این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو مچھ میں ہونے والی شدید بارش کے باعث 4 انچ قطر کی مرکزی ایم ایس گیس پائپ لائن کا 60 میٹر طویل حصہ بولان ندی کے مرکزی مقام پر بہہ جانے کے سبب شدید متاثر ہوا تھاسوئی سدرن گیس کی تکنیکی ٹیموں نے پانی کے بہاؤ میں کمی کا انتظار کیا اور جیسے ہی حالات سازگار ہوئے، ہماری ٹیموں نے مرمتی کام کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ترجمان نے کہا کہ گیس کی فراہمی بالآخر جمعہ، 25 جولائی 2025 کو دوپہر ایک بجے ایس ایم ایس مچھ پر معمول کے پریشر کے ساتھ بحال کر دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں ادارہ مچھ کے معزز صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں