کوئٹہ(این این آئی)اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور میں ہونے والے بھرتی کے عمل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس بھرتی کے عمل میں نہ صرف زونل کوٹے، خواتین اور معذور افراد کے کوٹے کی منصفانہ تقسیم کو نظر انداز کیا گیا ہے بلکہ اس کی مکمل شفافیت پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق ریکروٹمنٹ کمیٹی کی تشکیل بھی قواعد و ضوابط کے برعکس کی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں وہ افراد شامل کیے گئے ہیں جو مخصوص پسند و ناپسند کی بنیاد پر منتخب کیے گئے، جو کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے طے شدہ طریقہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ایسا بھرتی عمل نہ صرف نوجوان پڑھے لکھے افراد کے لیے مایوسی کا باعث ہے بلکہ اس سے معاشرے میں بے چینی اور عدم اطمینان بھی جنم لے گا۔ اس قسم کی غیر منصفانہ پالیسیوں سے نوجوان طبقے کا اعتماد ختم ہو گا اور وہ اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہوں گے۔اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن چیف منسٹر اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے پْر زور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس بھرتی کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بھرتی کا پورا عمل میرٹ، شفافیت اور قوانین کے عین مطابق ہو تاکہ اہل امیدواروں کو ان کا جائز حق مل سکے اور معاشرے میں انصاف اور برابری کا پیغام جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

