بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ جمعہ کو بھی جاری رہا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کی سامنے احتجاجی کیمپ جمعہ کو بھی جاری رہا احتجاجی کیمپ سے بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کمیونٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے تھرڈ پارٹی معاہدے کوختم کرکے براہ راست بی ای ایف کے ساتھ معاہدہ کیا جائے تاکہ ہم ان پڑھ لوگوں کی غلامی سے آزاد ہوسکیں اوراپنے سکولوں میں پرسکون طرز پر بچوں کو تعلیم دے سکیں بصورت دیگر ہماراحتجاجی کیمپ اپنے مطالبات کے حل تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں