نوکنڈی(این این آئی) نوکنڈی تیل کمیٹی اور تیل برادری کی جانب سے راجے گزر بارڈر کی طویل بندش کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، قبائلی اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماء اسلام، بابائے چاغی پینل، الفتح پینل، خان پینل سمیت مقامی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔پریس کانفرنس سے شاہ زمان بڑیچ، واحد بخش شیرزئی، سید تاجل شاہ اور مولوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ قبل ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی کشیدگی کے باعث ایران نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بلوچستان سے ملحقہ تمام بارڈرز بند کر دیے تھے، لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد دیگر تمام سرحدی راستے کھول دیے گئے، سوائے ضلع چاغی کے راجے گزر گیٹ کے، جو تاحال بند ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ راجے گزر کی بندش نے مقامی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔ ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ:تقریباً آٹھ ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں ڈرائیور، کلینر، گیراج مکینک، ہوٹل مالکان اور دکاندار طبقہ بدترین معاشی بحران کا شکار ہیں بے روزگاری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بھی بگڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش کی اصل وجوہات نہ تو واضح کی جا رہی ہیں اور نہ ہی عوام کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، جس سے کاروباری حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی ساؤتھ سے مطالبہ کیا کہ راجے گزر بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ایرانی حکام سے سفارتی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے تاکہ متاثرہ عوام کو دوبارہ روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں اور نوکنڈی سمیت ضلع چاغی میں معاشی استحکام پیدا ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا گڑھ بنے گا، آئندہ صوبے میں اکیلے حکومت بنائیں گے،جمال شاہ کاکڑ
- مسلح گروہوں کی جانب سے نہتے عوام کو نشانہ بنایا جانا ناروا اور قابلِ تشویش عمل ہے،میر صادق عمرانی
- جمہوری بالادستی وسائل کی منصفانہ تقسیم،تعلیم پر سرمایہ کاری و مثبت ترجیحات ہی خوشحال و باوقار سماج کو بروئے کار لاسکتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان،ہنہ اڑک کی صورتحال پر اجلاس، امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری
- ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ(ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کو کابینہ سے برطرف کردیا
- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،جعفرخان مندوخیل
- الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی، لائسنس بھی مشروط
- سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

