وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار خاتون کو بینولنٹ فنڈ کی مد میں 5لاکھ 60ہزار روپے ادا کر دیے گئے

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار خاتون بی بی حوری کو بینولنٹ فنڈ کی مد میں 560000 روپے ادا کر دیے گئے۔درخواست گزار خاتون محترمہ بی بی حوری نے بتایا کہ ان کے شوہر، پاک۔پی۔ڈبلیو۔ڈی میں ملازم تھے،جو دورانِ ملازمت 12 فروری 2021 کو وفات پا گئے۔درخواست گزار نے متعلقہ محکمے سے بینولنٹ فنڈ کے لیے رابطہ کیا اور تمام دستاویزات فراہم کیے۔ لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ لہٰذا، شکایت گزار خاتون نے اس کیس پر فوری کارروائی کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار خاتون محترمہ بی بی حوری کو بینولنٹ فنڈ کی رقم جلد ادا کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار خاتون کو بینولنٹ فنڈ کی مد میں 560000 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت انکوائری اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار خاتون نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں