خضدار(این این آئی)پولیس ایس ایچ او سٹی خضدار اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی — بھاری مقدار میں منشیات (افیون) برآمد، ملزم گرفتارایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی محمد زمان ہندرانی کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی اور سی آئی اے انچارج مقبول موسیانی، زاہد مصطفی نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایکس-کرولا کار کو سنیپ چیکنگ کے دوران روکا اور مکمل تلاشی لی۔ کار کی ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے تین گھٹی برآمد ہوئیں جن میں 12.5 کلوگرام افیون موجود تھی۔ ملزم صاحب خان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 143/025 بجرم دفعہ 9(1)5F درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری کاروائی میں دوران سنیپ چیکنگ مفرور ملزم سمیر احمد کو بھی گرفتار کیا گیا، جو مقدمہ نمبر 42/025 بجرم 381A میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خضدار پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

