ژو ب میں برساتی نالے میں بہنیں ڈوب گئیں، ایک جاں بحق دوسری کو بچا لیا گیا

ژوب(این این آئی) ژو ب میں برساتی نالے میں بہنیں ڈوب گئیں، ایک جاں بحق دوسری کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کوژوب کے علاقے شیخان آبادی میں برساتی نالے میں دو کمسن بہنیں پانی میں ڈوب گئیں جن میں سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دوسری کو زندہ بچالیا گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں