کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد پروزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیاوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں امن و امان اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے مابین بحالی امن و مختلف امور پر روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

