کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے نے تفتان میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا جن میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاملزم کی نشاندہی پر انسانی سمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی ملزم برہان خان اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

