خضدار(این این آئی) خضدار پولیس نے 3افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو خضدار ایم 8شاہرہا سورگز کی مقام سے پولیس نے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں جن کی شناخت عبدالمجید،عطاء الرحمن، ممتازکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

