پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم نے اپنے بچوں سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے اور دونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران قاسم اور سلیمان نے امریکا میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سیاست میں گزشتہ کئی روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کی آمد کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں، اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے مختلف موقف سامنے آ رہے تھے۔

